Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

مصباح الحق کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

اسلام آباد : (جاگو پاکستان) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف خراب پرفارمنس پر  ہیڈ کوچ مصباح الحق سےمزیدخدمات نہ لینےکافیصلہ کرلیا۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کی بطور ہیڈ کوچ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریزممکنہ طور پر آخری سیریز ہوگی۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ پی سی بی   نے غیرملکی کوچ لانےکافیصلہ کیا ہے۔ زمبابوے کے گرانٹ فلاور اور جنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن ممکنہ امیدواروں میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف رواں سیریز میں پاکستان ٹیم کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 1-2 جبکہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش شکست ہوئی ہے۔


Post a Comment

0 Comments