Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

وزیراعظم کسی بھی وقت کوئٹہ جا سکتے ہیں،شیخ رشید

اسلام آباد : (جاگو پاکستان) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کسی بھی وقت کوئٹہ جاسکتے ہیں۔ میں بھی اسی بات کا حامی ہوں۔


اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پوری کوشش کرینگے کہ امن و امان قائم رہے۔ آئندہ سیاست میں 60 سے 90 روز بہت اہم ہونگے۔ آئندہ دنوں میں اپوزیشن جماعتوں کی حکمت عملی کیا ہوگی، یہ اس کے بیانات سے ظاہر ہوگیا ہے۔ پی ڈی ایم جماعتیں سینیٹ انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔

حکومت مخالفت اتحاد کے ذکر پر وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ پی ڈی ایم استعفے نہیں دے گی۔ وفا کرو گے ، وفا کرینگے، ستم کرو گے ستم کرینگے۔ اپوزیشن جیسا کرے گی، اس کے ساتھ ویسا ہی برتاؤ ہوگا۔ اپوزیشن 19 تاریخ کو احتجاج کرنے جا رہی ہے۔ اپوزیشن کے احتجاج میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔

پولیس سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ اسامہ ستی کے قتل کا واقعہ قابل مذمت ہے۔ گرفتار 5 اہلکاروں کیخلاف درج مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔ موجودہ سال ذمہ داریوں کا سال ہے، موجودہ سال میں پولیس کو بہت سے امتحانات سے گزرنا پڑے گا، پولیس نے دیانت اور صداقت سے ذمہ داریاں ادا کرنی ہیں، جب قوم پر مشکل پڑتی ہے تو پولیس کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

Post a Comment

0 Comments