اسلام آباد : (جاگو پاکستان) آئی جی اسلام آبادعامر ذوالفقار کو تبدیل کردیا گیا ہے۔
آئی جی اسلام آباد کی تبدیلی کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔قاضی جمیل الرحمان آئی جی اسلام آباد تعینات کردئیے گئے ہیں۔
قاضی جمیل الرحمان خیبرپختون خوا پولیس میں تعینات تھے اور انھیں فوری طور پر اسلام آباد طلب کرلیا گیا ہے۔نوٹی فیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ قاضی جمیل الرحمان گریڈ 20 کے افسر ہیں اور ان کی تعیناتی غیرمعینہ مدت کے لیے کی گئی ہے۔
اسلام آباد میں حالیہ دنوں شہری اسامہ ستی کا پولیس کے ہاتھوں قتل کے بعد شدید تنقید کی جارہی تھی۔

0 Comments