نعمان زرگر اعوان ایڈوائزری کونسل مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزادکشمیر منتخب خراج عقیدت پیش کیااس موقع پر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ تحریک انصاف پہلے جہانگیر ترین لمیٹڈ کمپنی تھی اب مافیا بن چکی ہے عمران نیازی گلگت بلتستان کو کچھ دینے کے بجائے گندم کے کوٹے میں کمی اور دیگر اہم ترین منصوبے واپس لے رہے ہیں۔ تبدیلی کے سونامی نے ملکی معیشت کو تہس نہس کر کے رکھ دیا ہے۔
سوا دو سال میں عوام کو مہنگائی کے گرداب میں پھنسا کر مافیاز کو راتوں رات مالامال کیا گیا۔ ملک کی ستر سالہ تاریخ میں پہلی بار اتنی نااہل حکومت مسلط کی گئی ہے جس کو عوام سے ذرہ برابر بھی دلچسپی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں اور ناقص کارکردگی کی وجہ سے گلگت بلتستان کے عوام تبدیلی کے نام سے ہی نفرت کرنے لگے ہیںامجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ ان کا دل مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لئے دھڑکتا ہے.
اگر وفاق میں پاکستان میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہوتی تو مودی کو جرا ت نہ ہوتی کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر مظالم ڈھا ئے آج نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک اندرونی، بیرونی محاذوں پر تنہاء ہو چکا ہے، لہذا قوم کی ایک بار پھر متفقہ پکار بن چکی ہے ملک کو بچانا ہے بلاول بھٹو لانا ہے.
پیپلزپارٹی کوجتانا اوربلاول کو وزیراعظم بنانا ہے امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کا نوٹس لے اور وہاں کے عوام پر ہونے والے
مظالم کو رکوانے کے لئے کردار ادا کر امجد حسین ایڈووکیٹ نے پی پی آزادکشمیر کے پارٹی رہنمائوں مطلوب انقلابی، سردار غلام صادق اور سردار ایوب کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان ساتھیوں کے انتقال سے پارٹی کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے.
ان رہنمائوں کی پارٹی کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں. امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سرمایہ داری، جاگیرداری، دھونس، جبر، ریاستی وسائل کی بندر بانٹ کے خلاف ہر وقت ہر جابر ڈکٹیٹر، آمر اور مطلق انسان، غیر آئینی حکمران کے سامنے علم بغاوت بلند کیا، پیپلزپارٹی اور بھٹو خاندان نے اپنی چار نسلوں کی قربانی دیکر آئین قانو ن کا تحفظ اور جمہوریت کی آبیاری کی، ملک کو متفقہ آئین دیا، ایٹمی پروگرام کا تحفہ دیا اور ناقابل تسخیر دفاع کیلئے میزائل ٹیکنالوجی فراہم کی، گیارہ سال تک بدترین مار شل لاء کا سامنا کیا، لاٹھی، گولی، آنسو گیس، قید و بند کی صعوبتیں، ملٹری کورٹس کا سامنا اور کوڑے کھا کر بوگس مقدمات کے ساتھ ساتھ جلاوطنی کی سزائیں کاٹیں، لیکن جس طرح قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے گردن جھکانے کے بجائے گردن کٹوانے کو ترجیح دی ۔

0 Comments