Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

پنجاب پبلک سروس کمیشن کےپیپر لیک ہونے کیخلاف قرارداد جمع


اسلام آباد : (جاگو پاکستان) پنجاب پبلک سروس کمیشن کے پیپر لیک ہونے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں اظہار تشویش کی قرارداد جمع کرا دی گئی۔

قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

قرارداد کے متن کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن کے پیپر لیک ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ اینٹی کرپشن کے امتحان کا پرچہ 18 سے 12 لاکھ روپے تک فروخت کیا گیا ہے۔

مکمل 12 امتحانات کے پیپر پہلے فروخت کیے گئے ہیں جوکہ پی پی ایس سی میں ایک منظم گروہ نے پیپر لیک کیے ہیں۔ یہ ایوان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے پیپرز لیک ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔

واضح رہے کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تمام امتحانات مشکوک ہوگئے ہیں کیونکہ پیپرز لیک کرنے والے گروہ نے 12 امتحانات کے پیپرز لیک کرکے فروخت کیے جن میں لیکچرر تحصیلدار، ڈپٹی اکاؤنٹس آفیسر، انسپکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے پرچے شامل ہیں۔

Post a Comment

0 Comments