Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

لاشوں کی تدفین میں وزیراعظم رکاوٹ ہیں، سراج الحق


اسلام آباد : (جاگو پاکستان) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کہتے ہیں کہ لاشوں کی تدفین میں رکاوٹ لواحقین نہیں بلکہ وزیر اعظم ہیں۔

کوئٹہ میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ دھرنے کے مظلوموں کی فریاد کوئی نہیں سن رہا۔ ان کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ وزیراعظم اعظم یہاں آ جائیں مگر وزیراعظم نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم صاحب آپ کے رویے کی وجہ سے پاکستان اور ملت اسلامیہ کی بدنامی ہو رہی ہے۔ یہاں افراد ذبح نہیں ہوئے بلکہ 22 کروڑ عوام ذبح ہوئے ہیں اور جب تک ان کے قاتل گرفتار نہیں ہوتے ہم حکومت وقت کو ہی قاتل سمجھتے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ منفی درجہ حرارت میں یہاں سانس لینا مشکل ہے اور یہ لوگ یہاں بچے بوڑھے لاشوں کے ہمراہ موجود ہیں۔ روز قیامت پر یہ لاشیں عمران خان کے گریبان میں ہاتھ ڈال کر پوچھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب کے حقوق برابر ہوں گے یہاں قانون کی حکمرانی ہوگی مگر بدقسمتی سے 73 سال ہوگئے ہیں ایسا نہ ہوا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو وزیر اعظم کے بجائے کرکٹ بورڈ کا چئیرمین ہونا چاہیئے تھا۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع مچھ میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے 10 کان کنوں کو قتل کر دیا گیا تھا جس کے خلاف گزشتہ 5 روز سے کوئٹہ میں دھرنا جاری ہے۔

Post a Comment

0 Comments