اسلام آباد : (جاگو پاکستان) کیپٹل پولیس پشاور نے خواتین اور بچوں کو نیو ایئر نائٹ پر بھیڑے کا ماسک پہن کر ڈرانے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو گرفتار کرلیا۔
زیر حراست نوجوان کا تعلق موتی محلہ سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے جمعرات کی رات بھیڑے کا ماسک پہن کر خواتین اور بچوں کو ڈرایا۔ ملزم کو تھانہ شاہ قبول میں زیرحراست رکھا گیا ہے۔
منچلے نوجوان کے قبضے سے ماسک بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن پی پی سی 107 ( امن کیلئے خطرہ بننے ) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

0 Comments