Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

پی سی بی کا صحافیوں کے کرونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ



اسلام آباد : (جاگو پاکستان) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے احتیاطی تدابیر کے تحت دوسرے ٹیسٹ کی کوریج کے لیے آنے والے صحافیوں کا کوویڈ-19 ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

پی سی بی نے کھلاڑیوں اور ایونٹ کی کامیابی کے لیے وبا کے دوران کسی بھی قسم کے رسک نہ لینے کی پالیسی اپناتے ہوئے صحافیوں کے بھی کورونا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور مہمان جنوبی افریقہ کے مابین سیریز کا دوسرا اور آخری ٹسٹ میچ 4 فروری سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ جس کے کیے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

دونوں ٹیمیں اگلے پڑاؤ کے لیے رخت سفر باندھ رہی ہیں اور کسی بھی بے احتیاطی سے کھلاڑیوں کو بچانے کے لیے انہیں مکمل ہدایات دی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ اطلاعات کے مطابق دوسرے ٹیسٹ کی کوریج کیلیے آنے والے صحافیوں کے کرونا ٹیسٹ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم لیے جائیں گے۔ کرونا ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں صحافیوں کوکوریج کی اجازت ملےگی۔

Post a Comment

0 Comments