Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

پیٹرول اور ڈیزل ایک بار پھر مہنگا کردیا گیا




اسلام آباد : (جاگو پاکستان) حکومت نے عوام کو نئے سال پر مہنگائی کا تحفہ دیدیا، پیٹرول کی قیمت میں 2.31 اور ڈیزل میں 1.8 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔ 

وزیراعظم نے منظوری دیدی، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے (یکم جنوری 2021ء) سے ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سمری مسترد کردی۔

اوگرا نے پیٹرول 10 روپے اور ڈیزل 8 روپے 37 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی تاہم وزیراعظم پیٹرول 2.31 روپے اور ڈیزل 1.80 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی منظوری دیدی۔

یکم جنوری 2021ء سے پیٹرول کی نئی قیمت 106 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 110 روپے 24 پیسے کا ہوگیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاع آج رات 12 بجے سے 15 روز کیلئے ہوگا۔

واضح رہے کہ حکومت نے 16 دسمبر 2020ء سے کردیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments