اسلام آباد : (جاگو پاکستان) فیصل آباد چک جھمبر میں ملنے والی لاوارث تیرہ سالہ بچی کیساتھ زیادتی کی تصدیق ہو
گئی، بچی 12ہفتےکی حاملہ ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق چک جھمبر سے ایک لاوارث بچی کو نامعلوم ملزمان نے کئی ہفتوں تک قبضے میں رکھا اور اس دوران بچی کو درندگی کا نشانہ بناتے رہے تاہم چند روز قبل بچی منظر عام پر آئی اور اسے چائلڈپروٹیکشن بیورو نے ریسکیو کیا جسے بعد ازاں دارالامان میں رکھا گیا جوحاملہ تھی اور اس کی میڈیکل رپورٹ کیلئے ٹیسٹ بھجوائے گئے تھے۔
میڈیکل رپورٹ میں بچی کیساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے اور بچی 12ہفتے کی حاملہ ہے ۔اجتماعی زیادتی کا مقدمہ تھانہ چک جھمبرہ میں درج کرایا گیا ہے ۔
میڈیکل رپورٹ کے بعد چائلڈ پروٹیکشن کی جانب سے مقدمہ درج کرایا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق بچی نے اپنے گھروالوں کا تاحال نہیں بتایا اور بس اتنا بتایا ہے کہ اسے نامعلوم افراد کئی روز تک جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ۔

0 Comments