اسلام آباد : (جاگو پاکستان) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے دھوکہ دہی سے لوگوں کو سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنیوالی کمپنیوں کی فہرست جاری کردی۔ ان کمپنیوں کا دعویٰ تھا کہ یہ ایس ای سی پی اور ایف بی آر میں رجسٹرڈ ہیں تاہم حقیقتاً ایسا نہیں تھا۔
ایس ای سی پی کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق یہ کمپنیاں جعلی پوسٹ کے ذریعے لیزنگ / فنانسنگ، ایم ایل ایم، پیرامڈ / پونزی اسکیموں جیسے غیر قانونی کاروباری سرگرمیوں کی آفر کرتی ہیں اور عام لوگوں سے ملازمت، سرمایہ کاری اور کاروبار کے نام پر رقم طلب کرتی ہیں۔
سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے لوگوں کو ان کمپنیوں میں سرمایہ کاری سے خبردار کیا ہے اور بتایا ہے کہ وہ ایسی متعدد کمپنیوں کیخلاف قانونی کارروائی کررہی ہے۔ ایسی کمپنیوں کی تفصیلات ذیل میں درج ہیں۔
بی ایچ آن لائن جابز سروسز (ایس ایم سی۔پرائیوٹ) لمیٹڈ، آئی جی ڈی انٹرپرائزز (پرائیوٹ) لمیٹڈ (اسلامک دبئی گروپ)، پاکستانی ایفیکیشن سروسز (ایس ایم سی۔پرائیویٹ) لمیٹڈ، تھری اے الائنس (پرائیویٹ) لمیٹڈ، گیلکسی ٹائپنگ جابز (ایس ایم سی۔پرائیویٹ) لمیٹڈ، بلیک ڈائمنڈ گاٹ فارم (پرائیویٹ) لمیٹڈ، میمن کارپوریشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ، بیسٹ ڈے انوویٹو سولوشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ)، کارپوریٹ آٹوموبائلز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، پاک مین امپیکس (پرائیویٹ) لمیٹڈ، مونٹ ویرو (پرائیویٹ) لمیٹڈ، میسرز نعمت اللہ اینڈ امجد جاوید اینڈ کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ، آیت انٹرپرائزز (ایس ایم سی۔پرائیویٹ) لمیٹڈ، ایف ایس لنک (ایس ایم سی۔پرائیویٹ) لمیٹڈ، بانڈ ٹیسٹنگ سروسنگ پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ، انڈکشن اینڈ اسسمنٹ انیشی ایٹو (پرائیویٹ) لمیٹڈ، فریگرینس لینڈ (ایس ایم سی۔پرائیویٹ) لمیٹڈ، ہیومنیٹاس میریٹس (ایس ایم سی۔پرائیویٹ) لمیٹڈ، ڈائریکٹ ٹیسٹنگ سروسز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، گولڈ ٹرانسمٹ نیٹ ورک ٹیکنالوجی (پرائیویٹ) لمیٹڈ، گرین ایپل سپر مارکیٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ، تیانشی انٹرنیشنل پاکستان کو (پرائیویٹ) لمیٹڈ، ڈی ایکس این انٹرنیشنل پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ، گلوبل ٹیسٹنگ سروسز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، آن لائن ماس سولوشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ، گو بگ ٹریڈ (پرائیویٹ) لمیٹڈ، میمن مرچنڈائز لمیٹڈ، بی ٹیک آن لائن ورک (ایس ایم سی۔پرائیویٹ) لمیٹڈ، اے اینڈ ایف آن لائن جابز سروسز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، گیٹ بائی ایڈز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، ویو ایڈورٹائز مارکیٹنگ (ایس ایم سی۔پرائیویٹ) لمیٹڈ، اسپیڈ بائیکس (پرائیویٹ) لمیٹڈ، گلوبل ایڈز اینڈ مارکیٹنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ، گلوبل اسکائی ٹریڈ (پرائیویٹ) لمیٹڈ، ویز ایڈز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، ایچ آر بٹ اینڈ سنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، فرسٹ وہیکل (پرائیویٹ) لمیٹڈ، ہوم الائنس ٹریڈنگ (ایس ایم سی۔پرائیویٹ) لمیٹڈ، لاثانی آئل ٹریڈرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، نیو لاثانی چکس اینڈ چکن (پرائیویٹ) لمیٹڈ، پیراڈائز الائنس (پرائیویٹ) لمیٹڈ، میمن انٹڑنیشنل مینجمنٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ، ایم جی آئی امپیکس (پرائیویٹ) لمیٹڈ، ایم این ایم موٹر سائیکل (پرائیویٹ) لمیٹڈ، سامبرو سنز انٹرپرائزز (ایس ایم سی۔پرائیویٹ) لمیٹڈ، ایم ایم قریشی انٹرنیشنل (پرائیویٹ) لمیٹڈ، پیراڈائز مرچنٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ، الائنس ان موشن گلوبل (پرائیویٹ) لمیٹڈ، گرانا (پرائیویٹ) لمیٹڈ، برٹش لیکیوم (پرائیویٹ) لمیٹڈ، بی 4 یو گروپ۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹرڈ ہونے سے عوام سے ڈپازٹ لینے کا اختیار نہیں ملتا۔
0 Comments