Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کو اننگز اور176 رنز سے شکست


اسلام آباد : (جاگو پاکستان) نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں شکست اننگز اور 176 رنز سے شکست دے دی۔

کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 176 رنز سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

پاکستان ٹیم اپنی دوسری اننگز میں186 رنز بناکر آل آؤٹ  ہوگئی۔اظہر علی 37  ،ظفر گوہر 37 ، فہیم اشرف 28  اور عابد علی 26 رنز بناسکے۔

ان کے علاوہ فواد عالم 16،حارث سہیل 15، محمد رضوان 10،شاہین شاہ آفریدی 7 اور محمد عباس 3  رنز بناسکے۔شان مسعود دونوں اننگز میں کوئی رن نہ بناسکے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جیمی سن نے 6 وکٹیں حاصل کرکے میچ میں مجموعی طور پر 11 وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ قرار پائے۔


ان کے علاوہ  ٹرینٹ بولٹ نے 3 اور کین ولیمسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پاکستان  کی پہلی اننگز کے 297 رنز کے جواب میں کین ولیمسن کی ڈبل سنچری کی بدولت 659 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کی تھی۔

کین ولیمسن کو پہلے میچ میں سنچری اور دوسرے میچ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے پر سیریز  کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔


Post a Comment

0 Comments