Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

پنجاب حکومت کاراول ڈیم سےیومیہ پانی اسلام آبادکودینےکامشروط فیصلہ

اسلام آباد : (جاگو پاکستان) وفاقی دارالحکومت میں پانی کی قلت کے معاملے کو بہتر بنانے میں پیش رفت ہوئی ہے۔

پنجاب حکومت نےراول ڈیم سے20 لاکھ گیلن یومیہ پانی اسلام آباد کو دینے کا مشروط فیصلہ کیا ہے۔ 

اس سلسلے میں محکمہ آب پاشی پنجاب نے وفاقی ترقیاتی ادارے کو خط لکھ دیا ہے۔

محکمہ آب پاشی پنجاب نے کہا ہے کہ پانی کے ریٹس کے تعین کے بعد سپلائی شروع کردی جائے گی۔ 

محکمہ آب پاشی نے مطالبہ کیا ہے کہ سی ڈی اے 32 ملین روپے کے بقایا جات بھی ادا کرے۔

واضح رہے کہ سی ڈی اے نے 20 نومبر کو پنجاب حکومت کوراول ڈیم سے پانی کی فراہمی کیلئے خط لکھا تھا۔

Post a Comment

0 Comments