Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

سپریم کورٹ کاافغان مہاجرین کوبجلی کےمیٹرفراہم کرنیکاحکم

اسلام آباد : (جاگو پاکستان) سپریم کورٹ نے پشاور میں مقیم افغان مہاجرین کی درخواست پر پیسکو کو حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی بجلی کے میٹر سے متعلق درخواستوں پر فوری عمل کیا جائے۔ پاکستان میں مقیم غیر ملکی تمام سہولیات کے حقدار ہیں۔


سپریم کورٹ آف پاکستان میں پشاور میں مقیم افغان مہاجرین کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت سپریم کورٹ کے2 رکنی بینچ نے جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں کی۔

آج 7 دسمبر بروز پیر کو ہونے والی سماعت میں درخواست گزار حاجی دوست محمد کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کو سال 1971 کے ریٹ پر بجلی فراہم کی جا رہی تھی۔ سال 2012 میں نوٹی فکیشن کے ذریعے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ اس سے قبل اسی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے پیسکو کو سنگل میٹر دینے یا 2012 کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دیا تھا، تاہم کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی۔

عدالت میں موجود پیسکو نمائندے کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے، جس پر بجلی کے میٹر لگائے جاتے۔ عدالت نے دائر درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے پیسکو کو افغان مہاجرین کو بجلی کے میٹر فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالتی ریمارکس میں کہا گیا کہ افغان مہاجرین پیسکو کو بجلی کے میٹرز کیلئے درخواستیں دیں۔ درخواستیں موصول ہونے پر پیسکو فوری طور پر بجلی کے میٹر لگائے۔

جسٹس قاضی امین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں رہنے والا ہر غیر ملکی قوانین کے تابع ہے۔ قانون کے مطابق غیر ملکیوں کو تمام سہولیات کے حقدار ہیں۔ افغان پناہ گزینوں کو بجلی دیں، ان کے بچے یہاں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کے  50سے زائد کیمپ موجود ہیں۔ سپریم کورٹ میں یہ درخواست پشاور کے کیمپ میں مقیم افغان مہاجرین کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔


Post a Comment

0 Comments