Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

کراچی:بينک لوٹنےکامنصوبہ ايس آئی يو نےناکام بناديا




اسلام آباد : (جاگو پاکستان) کراچی کے2بينکوں کولوٹنے کا منصوبہ ايس آئی يونےناکام بناديا۔

گروہ کے2 کارندے کراچی کی 2بينکوں ميں رات کی شفٹ ميں سيکيورٹی گارڈ بن کر ڈيوٹی بھی دے رہے تھے۔

ايس آئی يونےکراچی سپرہائی وےسے7 ملزمان کوگرفتارکرليا۔ترجمان ایس آئی یو نےبتایا کہ ناکے پرگاڑی روکنے پرملزمان نےپوليس پرفائرنگ کردی۔

جوابی کارروائی کےبعد 7 ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا۔

ايس آئی يونےبتایا کہ گروہ کےکارندےبينکوں ميں سکیورٹی گارڈز کی نوکریاں کرتے ہیں،گرفتارملزمان ميں 2 سکیورٹی گارڈز بھی شامل ہیں۔ 

گروہ نے کراچی میں 2بينکوں کولوٹنے کا منصوبہ بنا رکھا تھا،2کارندے سيکيورٹی گارڈبن کررات کی شفٹ ميں ڈيوٹی کررہے تھے،گارڈز بینک کی ریکی مکمل کرکےمعلومات ديگرساتھيوں کودے چکےتھے۔

ايس آئی يونےمزید بتایا کہ ہفتے اور اتوار کی رات بينک کےلاکرز توڑنے کا منصوبہ تھا،ملزمان بينک کی رقم لے جانے کيلئے پراڈو گاڑی بھی ساتھ لائے تھے۔

ایس آئی یونے یہ بھی بتایا کہ ملزمان سےاسلحہ، گاڑی،دستی بم اور10 کلوچرس برآمد کی گئی ہے۔


Post a Comment

0 Comments