اسلام آباد : (جاگو پاکستان) کراچی کےضلع وسطی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 16 دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ مخصوص علاقے مزید 14 روز سیل رہيں گے۔
کراچی کے ضلع وسطی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں16دسمبرتک توسیع کردی گئی ہے۔ شہر کےمخصوص علاقےمزید14روزسیل رکھنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر وسطی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
کراچی میں عزیزآباد، علی آباد، کریم آباد، یاسین آباد کے علاقے بند رہیں گے۔دستگیر،ناظم آباد،اصغرعلی شاہ اسٹیڈیم، شادمان ٹاؤن کےعلاقے سیل ہوں گے۔
ان کےعلاوہ نارتھ کراچی، مسلم ٹاؤن، فردوس کالونی بھی مائیکرواسمارٹ لاک ڈائون کی زد میں آئیں گے۔
اس دوران ضلع وسطی کے 82 علاقوں میں مخصوص گھروں کوسیل کیا جائے گا اورمائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 16 دسمبر تک نافذ رہے گا۔
0 Comments