Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی اہلیہ سیرینا عیسیٰ نے عدالت سے معافی مانگ لی



اسلام آباد : (جاگو پاکستان) جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی اہلیہ سیرینا عیسیٰ نے عدالت سے معافی مانگ لی۔

منگل کو سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ دیگرکی نظرثانی درخواستوں کی سماعت شروع ہوئی تو جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی اہلیہ سیریناعیسیٰ کے6رکنی بینچ کےروبروبینچ کی تشکیل پردلائل ہوئے ۔

سیرینا عیسیٰ نے عدالت میں کہا کہ سپریم کورٹ کارول 26 اےکہتاہےدرخواستیں وہی بینچ سن سکتاہےجس نےپہلےسماعت کی ہو،سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے6رکنی بینچ تشکیل دے کرغلطی کی ،6 رکنی بینچ کیسے7رکنی بینچ کےفیصلےپرنظرثانی درخواست سن سکتاہے،کیا6 رکنی بینچ  7رکنی بینچ کےفیصلے کی نظر ثانی سن سکتا ہے؟ 


سیریناعیسیٰ نےعدالت کے6رکنی بینچ کےججزکےنام لےکرسب سےالگ الگ سوال کیے۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان اس کیس میں فریق ہیں، رسپانڈنٹ ہیں۔


جس پر جسٹس عمرعطابندیال نےسیریناعیسیٰ پراظہاربرہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ چیف جسٹس پاکستان پرالزام لگارہی ہیں،ایساکبھی نہیں ہواکہ سماعت میں چیف جسٹس پاکستان پرالزام لگایاجائے،


آپ لمٹ کراس کررہی ہیں آپ اپنی حدسےباہرنہ جائیں،آپ ادارےاوراسکےسربراہ کےبارےمیں بات کرتےہوئےمحتاط رہیں،چیف جسٹس بینچ بنا سکتا ہے یہ اس کا آئینی اختیار ہے،آپ قوانین سے واقف نہیں ہیں ، اسی لیے وکلا کو سنتے ہیں ۔


جس پر سیرینا عیسیٰ نے کہاکہاگر کسی جج کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت چاہتی ہوں،میرا مقصد کسی معزز جج کی دل آزاری نہیں تھا جس پر سیرینا عیسیٰ نے عدالت سے معافی مانگ لی۔

Post a Comment

0 Comments