Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ایل اوسی پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ،خاتون زخمی




اسلام آباد : (جاگو پاکستان) بھارتی فوج نے ایک بار پھر ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ سے 55 سالہ خاتون کو شدید زخمی کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بزدل بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی سیکٹر ميں جنگ بندی معاہدے کی پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے لوگوں کو نشانہ بنا ڈالا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو مارٹر اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گيا۔

بلا اشتعال بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والی پچپن سالہ خاتون کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ بھارتی فوج جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بناتی ہے۔

Post a Comment

0 Comments