Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

نیپرا نے بجلی ایک ماہ کیلئے مہنگی کر دی

اسلام آباد : (جاگو پاکستان) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ایک ماہ کے لیے ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔

ترجمان نیپرا کے مطابق قیمت میں اضافہ ستمبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوا۔

فیصلے سے بجلی صارفین پر 12 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا جبکہ صارفین سے اضافی وصولی دسمبر کے بلوں میں کی جائے گی۔

ستمبر میں بجلی کی پیداواری لاگت 3روپے 95 پیسے فی یونٹ اور  پیشگی پیداواری لاگت 2 روپے 84 پیسے فی یونٹ تھی۔

فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

Post a Comment

0 Comments