Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

فائزر ویکسین لگوانےوالی نرس دوبارہ کرونا کا شکار


اسلام آباد : (جاگو پاکستان) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 45سالہ نرس نے کرونا مریضوں کو لگائی جانے والی کی ویکسین لگوائی تاہم نرس ایک ہفتے بعد کرونا وائرس کا شکار ہوگئی۔

میتھیو ڈبلیو امریکا کے دو مختلف مقامی اسپتالوں میں نرس کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

انہوں نے 18دسمبر کو ایک فیس بک پوسٹ میں کہا تھا کہ انہیں فائزر کی ویکسین لگائی گئی ہے جبکہ انھوں نے اے بی سی نیوز سے وابستہ ایک فرد کو بتایا کہ ان کا بازو سوج گیا تھا تاہم انہیں ویکسین کا کوئی سائیڈ ایفکٹ نہیں ہوا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرسمس سے 6روز قبل وہ کرونا یونٹ میں لگاتار کام کرنے سے بیمار ہوگئیں تھیں جبکہ انہیں سردی محسوس ہورہی تھی۔ کرسمس سے صرف ایک روز قبل ان کا کرونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا۔


Post a Comment

0 Comments