Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

سعودی عرب کیلئے کارگو پروازیں چلانے کا اعلان

اسلام آباد : (جاگو پاکستان) قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے سعودی عرب کے لیے کارگو پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ملکی برآمدات بڑھانے کی وفاقی حکومت کی ہدایات پر آپریشن شروع کیا جا رہا ہے۔ پی آئی اے نے پہلے ہی پاکستان تا چین کارگو پروازیں شروع کر رکھی ہیں۔

ترجمان کے مطابق کے باعث برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔ پاکستان سے پھل، سبزیاں اور حلال گوشت سعودی عرب کو برآمد کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کچھ روز قبل برطانیہ میں کرونا وائرس کی نئی قسم دریافت ہونے کے بعد یورپی اور دیگر ممالک سمیت سعودی عرب اور پاکستان نے مسافروں کے لیے بین الاقوامی پروازیں ایک ہفتے کے لیے معطل کر دی تھیں۔

سعودی عرب ميں زمينی يا بحری راستوں سے بھی داخلے کی اجازت نہيں ہے۔ البتہ مخصوص حالات ميں پروازوں کو خصوصی اجازت دی جا سکے گی۔

يورپی ممالک سے آنے والوں کو 2 ہفتے تک قرنطينہ ميں رکھا جائے گا اور ہر پانچ دن بعد کرونا ٹيسٹ ليا جائے گا۔


Post a Comment

0 Comments