Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

سندھ : ریسٹورنٹس کے نئے اوقات کار جاری


اسلام آباد : (جاگو پاکستان) سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں موجود تمام ریسٹورنٹس کے لئے نئے اوقات کار جاری کردیئے گئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردی نئے نوٹیفکیشن کے مطابق اب سے ریسٹورنٹ کو آئوٹ ڈور ڈائننگ کی رات 10 بجے کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹس کو رات ایک بجے تک ٹیک اوے سروس کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا  وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کراچی  میں  تمام ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

کمشنر کراچی  افتخار شالوانی نے تمام ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر پابندی عائد کرتے ہوئے صرف ریسٹورنٹس کو صرف اوپن جگہ پر ڈائننگ کی اجازت دی تھی۔

کمشنر کراچی   نے  تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری  کر تے ہوئے کہا تھا کہ  ڈپٹی کمشنرز احکامات پر عمل کرائیں۔

افتخار شالوانی کا کہنا ہے کہ  اس اقدام سے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوششوں میں مدد ملے گی۔

Post a Comment

0 Comments