Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں سب سے زیادہ رقم منتقل




اسلام آباد : (جاگو پاکستان) روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ڈالر بھیجنے کا نیا ریکارڈ بن گيا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق میں ایک دن میں 1 کروڑ 12 لاکھ ڈالرز بھیجے گئے جوکہ اب تک کی سب سے زیادہ رقم ہے۔

روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں اب تک 15 کروڑ 46 لاکھ ڈالر آچکے ہیں جبکہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں اب اتک 8 کروڑ 87 لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری آچکی ہے۔

ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے بیرون ملک پاکستانیوں کو ملک میں تمام ادائیگیوں کی سہولت حاصل ہے۔ ان سہولیات میں، فنڈز ٹرانسفر، بل پیمنٹس، اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری، پراپرٹی اور رقم میں سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔

بیرون ملک پاکستانیوں نے اسٹیٹ بینک پاکستان کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے تحت 21 ہزار اکاؤنٹس کھولے تھے۔


Post a Comment

0 Comments