Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی تجویز دے دی

اسلام آباد : (جاگو پاکستان) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے  پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی تجویز دے دی۔


ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)  نے   یکم جنوری  سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی  سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی ہے۔

اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ  پیٹرول 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر  جبکہ  ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز  دی گئی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل بھی مہنگا کیا جاسکتا ہے ۔

وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کل کرے گی ۔ قیمتوںمیں ردو بدل کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔

Post a Comment

0 Comments