Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کی اصولی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد : (جاگو پاکستان) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کی اصولی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس میں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کی اصولی منظوری دی گئی جبکہ پلان کی حتمی منظوری ایکنک سے لی جائے گی۔

کے 11 کھرب روپے کے پيکج سے شہر میں سڑکيں، سيوريج، صاف پانی اور ٹرانسپورٹ کے مسائل حل ہوں گے۔

سیوریج سسٹم مکمل طور پر ٹھیک کیا جائے گا اور سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کا مسئلہ بھی حل ہوگا۔

ایک ہفتہ قبل  وزیر ترقی و منصوبہ بندی کی عدم شرکت کی وجہ سے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر فیصلہ نہ ہوسکا تھا۔

اس کے علاوہ ای سی سی نے مہمند اور بھاشا ڈیم کے لیے 50 کروڑ ڈالر کا یورو بانڈ جاری کرنے سمیت 5 مختلف محکموں کے لیے سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری بھی دی۔

آکسیجن گیس کی اسٹوریج کے لیے آلات کی ڈیوٹی فری درآمد کی اجازت دے دی گئی۔

Post a Comment

0 Comments