Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

بھارت: صدر بی جے پی کے قافلے پر حملہ، متعدد زخمی


اسلام آباد : (جاگو پاکستان) بھارت میں برسراقتدار انتہا پسند ہندوؤں کی جماعت بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے قافلے پر ہونے والے حملے میں متعدد رہنما زخمی ہو گئے ہیں۔


 بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ نے فوری طور پر گورنر بنگال سے ہونے والے حملے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔


جاگو پاکستان نیوز نے بھارتی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ بی جے پی  کے جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگی سمیت متعدد رہنماؤں کو گہرے زخم آئے ہیں۔ 


مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق قافلے میں شامل گاڑی کو بھی سخت نقصان پہنچا ہے۔


ذرائع ابلاغ کے مطابق مغربی بنگال میں آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے کارکنان کے درمیان بحث شدت اختیار کرتی جار ہی ہے۔


بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق  بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا جمعرات کو جب ڈائمنڈ ہاربرجا رہے تھے تو اس وقت ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹی ایم سی کے کارکنان نے قافلے پر حملہ کیا۔

بھارت کے مؤقر نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ امیت شاہ نے گورنر سے فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ نے بی جے پی کے مقامی حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ قافلے پر کیے جانے والے حملے کے نتیجے میں پارٹی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگی سمیت متعدد رہنما زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بی جے پی کے قومی صدر ۔جے پی نڈا نے قافلے پر کیے جانے والے حملے کے بعد کہا ہے کہ وہ چونکہ بلٹ پروف گاڑی میں تھے اس لیے انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔


بی جے پی کے نامزد وزیر اعظم نریندر مودی کے دور حکومت میں اقلیتوں کو بالعموم اور مسلمانوں کو بطور خاص نشانہ بنانے کا سلسلہ بھی ہے جس کی معتدل مزاج رہنماؤں کی جانب سے مسلسل مذمت کی جارہی ہے۔


Post a Comment

0 Comments