Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

آئندہ انتخابات میں بھی 86 فیصد پاکستانی پی ٹی آئی کی حمایت کرینگے، سروے


اسلام آباد : (جاگو پاکستان) پاکستانیوں نے غیر ملکی جریدے  کے آن لائن سروے میں 2023 کے عام انتخابات میں بھی پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کے حق میں رائے دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خلیج میگزین نے اپنے ایک آن لائن سروے کی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں آئندہ انتخابات میں 86 فیصد پاکستانی پاکستان تھریک انصاف کی حمایت کریں گے۔

غیر ملکی جریدے  کے سروے پول میں 6 اعشاریہ 6 فی صد جواب دہندگان نے پاکستان مسلم لیگ ن، 4 اعشاریہ 7 فی صد نے پاکستان پیپلز پارٹی اور 1 اعشاریہ 8 فی صد نے جمیعت علمائے اسلام کے حق میں رائے دی۔

اس آن لائن سروے میں 42 ہزار 179 سوشل میڈیا صارفین نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

اس سروے کی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ پاکستان میں اپوزیشن کی تمام بڑی جماعتیں مجموعی طور پر 15 فی صد رائے دہندگان کی حمایت بھی حاصل نہیں کرسکیں۔

Post a Comment

0 Comments