Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ملک بھرمیں مثبت کیسزکی شرح7سے8فیصد ہے،ڈاکٹرفیصل سلطان



اسلام آباد : (جاگو پاکستان) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے بتایا ہے کہ چین سے آنے والی کینسینوبائیوویکسین 12ہزارلوگوں کولگاچکےہیں،ویکسین کی فراہمی میں پہلی ترجیح ہیلتھ سیکٹرکودی جائےگی۔

جمعرات کوسماء کےپروگرام نیا دن میں بات کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ حکومت کی طرف سےکرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین مفت لگائی جائےگی۔ معاون خصوصی صحت نے بتایا کہ ملک میں روزنئےڈھائی سے3ہزارکروناکےنئےکیسزرپورٹ ہورہےہیں تاہم کراچی میں مثبت کیسزکی شرح دیگرشہروں سےزیادہ ہے اور کراچی میں تھوڑی اورزیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

معاون خصوصی نے مزید بتایا کہ ملک بھرمیں مثبت کیسزکی شرح7سے8فیصد ہے لیکن احتیاط سےسرد موسم میں بھی وباءپرقابوپاسکتےہیں،موسم گرما میں بھی بہتر احتیاط سے کیسز کم ہوئے لیکن احتیاط چھوڑنے سے کیسز بڑھے۔

ڈاکٹرفیصل سلطان نے وضاحت دی کہ ڈریپ کےطریقےکوفالوکرکےپرائیویٹ سیکٹربھی ویکسین خریدسکتاہے،کینسینوبائیوویکسین 12ہزارلوگوں کولگاچکےہیں،ویکسین کی فراہمی میں پہلی ترجیح ہیلتھ سیکٹرکودی جائےگی اورویکسین لگانے کیلئے ایک سافٹ ویئرتیارکرچکےہیں۔

ڈاکٹرفیصل سلطان نے ویکسین کے حوالے مزید بتایا کہ ایک سے زائد ممالک سے ویکسین کی فراہم کے حوالے سے بات چیت آگلے مراحل میں ہے اور امکان ہے کہ اگلے سال کی سہہ ماہی میں ویکسین پاکستان آسکتی ہے۔

Post a Comment

0 Comments