اسلام آباد : (جاگو پاکستان) کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے شہر پشاور کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن آج جمعرات 17 دسمبر کو شام 6 بجے سے نافذ کیا جائے گا۔ لاک ڈاون فیز 7 حیات آباد ،اسلم ڈھیرے ،کندھے رضا خان روڈ اور ملک شفیق کالونی میں نافذ کیا جائے گا، جب کہ گلشن رحمان کالونی ،لڑمہ اور ہزار خوانی میں بھی اسمارٹ لاک ڈاون نافذ رہے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے مطابق ان علاقوں میں کرونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں کے داخلی اور خارجی راستے بند رہیں گے۔ ضروری اشیاء خور و نوش، میڈیسن، جنرل اسٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی۔
ڈی سی پشاور کا مزید کہنا تھا کہ ان علاقوں کی مساجد میں صرف 5 افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی۔ خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رواں ہفتے 8 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے، جس میں موسی زئی کا محلہ عمرخیل اور ماشوکگر کا تور کنڑے شامل ہیں، جب کہ محلہ بالو خیل بڈھ بیر اور جلال ٹاؤن ثمر باغ بھی بند رہے گا۔ رشید آباد، لکی ڈھیری روڈ گل بہار، حیات آباد فیز ون سیکٹر ڈی 2 میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔ سیٹھی ٹاؤن کی گلی 1،2،3 اور غالب اسٹریٹ بھی لاک ڈاؤن کے باعث بند ہیں۔
0 Comments