Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

آرمی چیف سے افغان سفیر کی ملاقات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پربات چیت کی



اسلام آباد : (جاگو پاکستان) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل کی پاکستان میں تعیناتی کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ نجیب اللہ کی خدمات پاک افغان تعلقات کو مزید فروغ دینے میں مددگار ہوں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل، بارڈر منیجمنٹ سے متعلقہ امور سمیت دفاع اور سیکیورٹی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس کے علاوہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے پربھی اتفاق کیاگیا۔

Post a Comment

0 Comments