Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

تیسری بارانتقال کی جھوٹی خبروں پرعطاءاللہ کی تردید


اسلام آباد : (جاگو پاکستان) معروف فوک گلوکارعطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے تیسری باراپنے انتقال سے متعلق زیرِگردش 
خبروں کی تردید کی ہے۔

گزشتہ روز سےعطاء اللّہ کے انتقال کی جعلی خبریں مختلف سوشل سائٹس پرزیرگردش ہیں جس کے بعد گلوکارنے اپنے آفیشل فیس بک پر مداحوں کے نام پیغام جاری کیا۔

فیس بُک پرعطاء اللّہ خان نے لکھا ” میرے بارے میں ایک بارپھرغلط خبریں گردش میں ہیں، آپ سب کی دعاؤں سے میں بالکل ٹھیک ہوں،الحمد اللہ “۔

یہ پہلی بارنہیں کہ لیجنڈ گلوکارکوایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہو، اس سے قبل بھی 2 بار ان کے انتقال کی جھوٹی اطلاعات پھیلائی جا چکی ہیں۔

اپریل 2019 میں عطاء اللہ تقریبا ایک ہفتہ لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج رہے جس کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا تھا، تاہم اس دوران میڈیا پر ان کی صحت سے متعلق منفی افواہیں پھیلائی گئیں جس پر گلوکار نے مداحوں کیلئے ویڈیو پیغام میں اپنی خیریت بتائی تھی۔

اپنی صحتیابی کیلئے نیک خواہشات اور دعائیں کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عطااللہ کا کہنا تھا کہ افواہیں پھیلانے والوں کا بھی شکریہ، میں اب ٹھیک ہوں اور بیماری کی حالت میں بھی شو کیا جبکہ 13 اپریل کو دبئی میں شو ہے جس میں چاہنے والوں کا منتظر رہوں گا۔

اس کے بعد جولائی 2020 میں بھی گلوکار کے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پرزیرِگردش رہیں جس کے بعد انہوں نے ایک بار پھر تردید کرتے ہوئے خبروں کی تردید کرتے ہوئے فیس بُک پر لکھا تھا “اب دوبارہ سے میرے متعلق کچھ غلط خبریں زیرِ گردش ہیں الحمداللّہ میں آپ سب کی دُعاؤں سے بالکل ٹھیک ہوں”۔

عطاء اللہ کی صاحبزادی لاریب عطاء کا قابل فخراعزاز

انيس اگست 1951 ميں پنجاب کے شہرمیانوالی کے علاقے عیسیٰ خیل میں پيدا ہونے والےعطاءاللہ اسی مناسبت سے عيسیٰ خيلویکہلاتے ہیں۔

انہیں1991 میں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ دیا گیا جبکہ 1994 میں عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کا نام دنیا بھر میں سب سے زیادہ آڈیو گانے ریکارڈ کرانے پر گنیز بک آف ورلڈ ریکاڈ میں شامل کیا گیا تھا۔عطاء اللہ کی خدمات کے اعتراف میں صدر پاکستان عارف علوی نے انہیں ستارہ امتياز سے بھی نوازا۔

دل کے معاملات سے انجان تو نہ تھا ، ادھر زندگی کا جنازہ اٹھے گا، عشق میں ہم تمہیں کیا بتائیں اور دیگر غزلوں سمیت قمیض تیری کالی نی سوہنے پھلاں والی، اے تھیوہ مندری دا تھیوا سمیت عطاء اللہ کے گائے ہوئے متعدد گیت زبان زدعام ہیں۔

عطاء اللہ نے سیاسی وابستگی کے باعث پاکستان تحریک انصاف کے لیے کئی نغمے بھی گائے جو پارٹی جلسوں اور کارنرمیٹنگز میں سنائی دیتے ہیں۔


Post a Comment

0 Comments