اسلام آباد : (جاگو پاکستان) مشہور کمپنی ایپل نے سرچ انجن گوگل پر مقدمے کے بعد آئی فون کیلئے اپنا "سرچ انجن" بنانے کی کوششیں تیز کردیں۔
جاگو پاکستان نیوز کے مطابق آئی فون کے تازہ ترین آپریٹنگ سسٹم (آئی او ایس14) میں ایپل کے سرچ انجن نے جزوی طور پر کام بھی شروع کردیا ہے جہاں اگر کوئی کسی بھی چیز کو سرچ کرے گا تو وہ گوگل پر نہیں جائے گا بلکہ اسے وہاں براہ راست ویب سائٹ کے لنک فراہم کیے جائینگے،
انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق یہ گوگل پر حملوں کا آغاز ہے، معروف ایپل کمپنی نے سرچ انجن سے متعلق اپنے اقدامات کو خفیہ رکھا ہوا ہے ۔

0 Comments