اسلام آباد : (جاگو پاکستان) ای میکس میڈیا نے پاکستان میں
پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم’اردو فلکس‘کا اعلان کردیا۔
ای میکس میڈیا بین الاقوامی سطح پر معروف ڈیجیٹل نیٹ ورک نے آن ڈیمانڈ اسٹریمنگ کے شعبہ کے فروغ میں شمولیت کیلئے پاکستان کے پہلے اردو اسٹریمنگ پلیٹ فارم کا اعلان کردیا ہے جس میں دنیا بھر سے اردو زبان میں اصل اور خصوصی معلومات پیش کی جائیں گی۔
اردو فلکس ناظرین کو اصل اردو فلمز، سیریز، ڈاکیومینٹریز، کارٹونز، اور ترکی کے ڈراموں کی اردو زبان میں ڈبنگ تک خاص رسائی فراہم کرے گا۔ یہ نیا پلیٹ فارم نئے دور کے مقبول و معروف ڈراموں اور فلموں کو بہترین کوالٹی میں لطف اندوز ہونے کی سہولت فراہم کرتا ہے، جس کے بعد ای میکس میڈیا پاکستان میں پہلا نیٹ ورک بن گیا ہے جو خاص اردو زبان کا ( او ٹی ٹی ) اسٹریمنگ پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔
پلیٹ فارم کی لانچنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اردو فلکس کے فاؤنڈر فرحان گوہر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے پہلے اردو زبان کے اسٹریمنگ پلیٹ فارم کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں جو منفرد تفریح فراہم کرنے پر ہماری شناخت بن جائے گی۔ دنیا بھر میں آن ڈیمانڈ اسٹریمنگ کلچر میں اضافہ ہو رہا ہے، ہم پاکستان اور پاکستانی پروگرامز کو عالمی مارکیٹ میں متعارف کرانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے بین الاقوامی کمپنیوں سے مقابلہ کر رہے ہیں۔
ای میکس میڈیا ایک انتہائی معروف تفریحی نیٹ ورک نے پاکستان اور بیرون ملک خصوصی سرگرمیوں کو وسعت دے کر پاکستان میں ہونے والے کام کو عالمی مارکیٹ میں پیش کیا ہے۔ ای میکس میڈیا نے بین الاقوامی سطح پر فاکس، ڈزنی، اسٹار اور دیگر معروف نیٹ ورکس کے ساتھ شراکت کی ہے، جو پاکستانی تفریحی شعبہ میں مثبت اضافہ ثابت ہوگا۔توقع ہے کہ یہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم کا باقاعدہ لانچ جنوری 2021کے وسط میں ہوگا۔
0 Comments