Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

کراچی واقعے پر پاک فوج کا اقدام قابل تحسین ہے، بلاول بھٹو


اسلام آباد : (جاگو پاکستان) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا گلگت بلتستان کو جو بھی حقوق ملے ہیں وہ ہماری پارٹی نے دیے ہیں اور 2018 سے میرا وعدہ ہے گلگت بلتستان کے عوام کو صوبہ دینا ہے اور ہم جی بی کے عوام شمولیت کے لئے تحریک چلا رہے ہیں اور یہ ماننے کو تیار نہیں ۔


جاگو پاکستان نیوز کے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کہ 15 نومبر کو پیپلز پارٹی حکومت بنا رہی ہے اور ہم عوام دوست معاشی پالیسی لے کر آئیں گے جبکہ پڑھے لکھے نوجوان ڈگری ہاتھ میں لے کر پھر رہے ہیں لیکن نوکری نہیں مل رہی۔ شک ہے یہ صوبے کے بدلے گندم کی سبسڈی واپس لے لیں گے اور صوبہ بننے سے پہلے ٹیکسز کا نوٹی فکیشن بنا رہے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔


جاگو پاکستان نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا پیپلزپارٹی گلگت بلتستان والوں کے ساتھ ایسا نہیں ہونے دے گی اور ان پہاڑوں کو گواہ بنا کر کہتا ہوں جی بی کو آئینی حقوق دلاؤں گا۔ 

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کراچی واقعے پر آرمی چیف کے ایکشن لینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا اس عمل سے اداروں کے وقار میں اضافہ ہوتا ہے اور یہ شروعات ہے جبکہ جمہوریت کیلئے اسے آگے لے کر چلیں گے۔

Post a Comment

0 Comments