Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ضلع چکوال : پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی گستاخانہ خاکوں پر فرانسیسی صدر کے خلاف احتجاجی ریلی



اسلام آباد : (جاگو پاکستان) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن(پی ایم اے) نے گستاخانہ خاکوں پر فرانسیسی صدر کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جو بھون چوک سے شروع ہو گئی،

 ریلی کی قیادت پی ایم اے ضلع چکوال کے صدر ڈاکٹر ارشد محمود ملک ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹراکرام الحق اعوان اورڈاکٹر منیر احمد لنگاہ نے کی۔ریلی تلہ گنگ روڈ ،چھپڑ چوک ،ہسپتال چوک سے ہوتی ہوئی تحصیل چوک پرپہنچی ،شرکاءنے احتجاجی بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر فرانسیسی حکومت پر لعنت بے شمار، گستاخ رسول کی سزا سر تن سے جدا ،حرمت رسول پر جان بھی قربان، محمد ﷺ کی غلامی میں موت بھی قبول ہے کے نعرے درج تھے۔ 


شرکاءفرانسیسی صدر کے خلاف فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ ریلی تحصیل چوک پر پہنچ کر احتجاجی جلسہ کی شکل اختیارکر گئی جہاں پر پی ایم اے ضلع چکوال کے صدر ڈاکٹر ارشد اعوان ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹراکرام الحق اعوان ،ڈاکٹر صابر امیر ،ڈاکٹر احتشام نصیر اور سابق صدر پی ایم اے ڈاکٹر ملک ارشد اعوان (ڈینٹل سرجن) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی صدر کی طرف سے گستاخانہ خاکے اور ناموس رسالت میں گستاخی قابل مذمت ہے.

 اور اس بدبخت اور ملعون فرانسیسی صدر نے مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش کی مگر وہ یہ نہیں جانتا کہ نبی کریم کے غلام ان کی ناموس کی خاطر جانیں قربان تک کرنے اور کٹ مرنے کو تیار ہیں۔ مقررین نے حرمت رسول اور ناموس رسالت کے لیے بڑی سے بڑی قربانی دینے کا عزم کیا اور فرانسیسی صدر کے کردار کی شدید الفاظ میںمذمت کی۔

پی ایم اے کی احتجاجی ریلی میں ڈاکٹر سید شفقت مرتضیٰ زیدی ،ڈاکٹر محمد اسحاق، ڈاکٹر ممتازچوہدری ،ڈاکٹر طارق محمود(نیورو سرجن) ،ڈاکٹر عبداللہ بن منیر ،ڈاکٹر محمد افضل سیٹھی، ڈاکٹر فاروق مغل، ڈاکٹر جبران جاوید، ڈاکٹر ابرار احمد شامل ہیں جبکہ مختلف نیشنل و ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

مختلف ہسپتالوں کے پیرامیڈیکل سٹاف اور عباسی ہسپتال چکوال کے ڈاکٹرز اور سٹاف نے بھی پی ایم اے کی ریلی میں شرکت کی۔

Post a Comment

0 Comments