اسلام آباد : (جاگو پاکستان) ملتان میں پاکستان ڈیمو کریٹک موؤمنٹ کے جلسے سے پہلی مرتبہ آصفہ بھٹو زرداری بھی
خطاب کریں گی۔
جلسے میں شرکت کیلئے آصفہ بھٹو ملتان جائیں گی۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری ضرور جلسے میں شرکت کریں گی۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کنٹينروں کا وعدہ پورا کرديا، اب کھانا بھی پہنچائيں۔
حکومتی رٹ بحال رکھنے کيلئے تمام اقدامات کيے جائیں گے۔ ملتان جلسے کا پہلا دوسرا اور تیسرا آپشن قاسم باغ ہی ہے۔
پی ڈی ایم جلسے پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ امن امان قائم رکھنے کیلئے حکومت کی رٹ بحال ہر صورت قائم کی جائے گی۔
0 Comments