Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

نیب نے چوہدری پرویز الٰہی کیخلاف انکوائری بند کردی


اسلام آباد : (جاگو پاکستان) قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کیخلاف انکوائری شواہد 
کی کمی کے باعث بند کردی۔

ستمبر میں بھی نیب نے مسلم لیگ کے رہنماؤں چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری شجاعت حسین کیخلاف بینک ڈیفالٹ سے متعلق انکوائری بند کی تھی۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ کے جمعرات کو ہونیوالے اجلاس میں انکوائری بند کرنے اور متعدد شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ نے 7 نئے ریفرنسز، 6 نئی تحقیقات اور تین انکوائریز کی منظوری دیدی۔

نیب کی جانب سے منظور کی گئی انکوائریز میں سابق وزیر بلوچستان رحمت علی، صادق عمرانی، سابق سیکریٹڑی مقبول احمد اور دیگر سرکاری افسران شامل ہیں۔

نیب نے سابق رکن قومی اسمبلی عاشق گوپانگ، سابق ڈی جی ایم ڈی اے محمد سہیل، سابق قائم مقام آئی جی سندھ غلام شبیر اور دیگر کیخلاف تحقیقات کی بھی منظوری دیدی۔

سابق رکن صوبائی اسمبلی عبداللہ یونس، پنجاب پولیس انسپکٹر ناصر فاروق اور دیگر دو افراد کے نام بھی انکوائریز میں شامل ہیں۔

دوسری جانب سابق پشاور اتھارٹی کے ڈی جی قاضی لئیق احمد اور دیگر کیخلاف انکوائری بند کردی گئی۔


Post a Comment

0 Comments