Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

تشدد زدہ حالت میں ملنے والی بیس سالہ لڑکی دوران علاج انتقال کر گئی


اسلام آباد : (جاگو پاکستان) گھر سے لاپتہ ہونے والی بیس سالہ لڑکی دوران علاج انتقال کرگئی۔ لڑکی گزشتہ روز تشدد زدہ حالت میں کھیتوں سے ملی تھی۔ ورثا کے مطابق بیٹی کو اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے تھانہ ظاہر پیر میں تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔


رحیم یارخان میں تھانہ ظاہرپیرکے علاقے چاچڑاں شریف میں گھرسے لاپتہ ہونے والی بیس سالہ لڑکی تشدد زدہ حالت میں کھیتوں سے برآمد کی گئی تھی جوایک روزتک زیرعلاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق لڑکی کا گلا گھونٹنے کے بعد چھریوں کے وار کئے گئے ہیں۔ شیخ زید اسپتال کی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق لڑکی کی موت دم گھٹنے سے 
ہوئی ہے جبکہ جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں۔

ورثاء کا کہنا ہے کہ بیٹی کو اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا،ہمیں وزیراعلی سے انصاف چاہیے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments