Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

کشمور: ماں اور چار سالہ بیٹی سے زیادتی کے مجرم نے اعتراف جرم کر لیا



اسلام آباد : (جاگو پاکستان) گورنر سندھ عمران اسماعیل اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کشمور میں ماں اور اس کی چار سالہ بیٹی سے زیادتی کا نوٹس لے لیا۔ دوسری جانب کیس میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کردی گئی ہیں۔


واقعے میں ملوث ایک ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی زیر حراست ہے۔ گرفتار ملزم رفیق احمد ملک نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 

متاثرہ چار سالہ بچی لاڑکانہ کے اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دلخراش واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔ واقعے کے خلاف کشمور میں احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

دوسری جانب کشمور میں خاتون اور چار سالہ بچی کو اغواکاروں کے چنگل سے نکالنے والے اے ایس آئی محمد بخش بروڑ نے اب تک سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے خاتون کو اپنے گھر میں رکھا اور اغوا کاروں سے بات کی۔ اغوا کاروں نے خاتون کو ایک اور لڑکی لانے کا کہا میں نے معصوم بچی کی آواز سن کر اپنی بیٹی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ ہم نے ملزمان کو ٹریپ کرکے ایک ملزم کو گرفتار کیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی جناح اسپتال میں کام کرنے والی بے سہارا عورت کو نوکری کا جھانسہ دے کر کشمور کے علاقہ سردارو میں 15 روز تک ماں اور چار سالہ بچی علیشہ مغل سے زیادتی کرتے رہے۔ تبسم بی بی کا کہنا تھا کہ مجھے کراچی سے نوکری کا جھانسہ دے کر مجھ سے زیادتی کرتے رہے اور پہر میری بیٹی کو اپنے پاس رکھ کر مجھے کراچی سے ایک اور بچی لانے کا کہا میں نے چھپ کر پولیس کی مدد لی۔ کارروائی کے دوران بچی بکریوں کے طویلے میں موجود تھی میری بچی سے زیادتی اور تشدد کیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کر کہ مجھے انصاف دیا جائے۔


Post a Comment

0 Comments