اسلام آباد : (جاگو پاکستان) رواں سال کا چوتھا اور آخری چاند گرہن 29 اور 30 نومبر کی درمیانی شب ہوگا۔
ڈائریکٹر اسپا جاوید اقبال نے بتایا کہ چاند گرہن جنوبی اور شمالی امریکا،آسٹریلیا اورایشیا کے ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔چاند گرہن کراچی سمیت پاکستان میں کہیں بھی نہیں دیکھا جائے گا۔
پاکستانی وقت کےمطابق چاند گرہن کا آغازرات 12بجکر 32منٹ پر ہوگا اور شب 2 بجکر42 منٹ پر گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔
چاند گرہن کا اختتام رات 4 بجکر 53منٹ پر ہوگا اور چاند سے گرہن ہٹے گا۔چاند گرہن کا دورانیہ 4 گھنٹے اور 21 منٹ ہوگا۔اس کےعلاوہ سال 2020 کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 14 دسمبر کو ہوگا۔
0 Comments