Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

کرونا وائرس پر مبنی ڈرامہ’كوويڈ -25‘کی تیاری شروع




اسلام آباد : (جاگو پاکستان) مصر کی فلم انڈسٹری نے کرونا وائرس پر “كوويڈ- 25 ” کے نام سے ڈرامہ سیریز بنانے کا 
اعلان کردیا۔

العربیہ کی ‌کے مطابق مصری اداکار یوسف الشریف نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک نئی فلم کی شوٹنگ شروع کررہے ہیں جس کے لیے “كوويڈ- 25 ” کا نام تجویز کیا گیا ہے۔

اس ڈرامہ کا اسکرپٹ مصنفہ انجی علا نے لکھا ہے جب کہ پرڈوکشن کی ذمہ دار احمد نادر جلال کو سونپی گئی ہے۔ یہ ڈارمہ آئندہ ماہ صیام پر ریلیز کیاجائے گا۔

اس ڈرامے کی پروڈکشن کے لیے ‘سیزجی’ کمپنی کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

فلم کے پوسٹر میں یوسف الشریف کے جسم کا بالائی حصہ دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ان کے عقب میں تین افراد کو دکھایا گیا ہے، انہوں ‌نے جسم پرحفاظتی لباس پہن رکھا ہے۔

اس ڈرامہ سیز پرلوگوں‌ کی مختلف آرا سامنے آئی ہیں، بعض نے تنقید کی ہے تاہم دوسری طرف اس کی تحسین کرنے والوں کی بھی کمی نہیں۔

تاہم اس ڈرامہ سیریز کی خاص بات ہے یہ ہے کہ جب یہ ڈرامہ رییلز ہوگا تو توقع ہے کہ اس وقت تک کرونا کی پابندیوں سے دنیا کافی حد تک آزاد ہوچکی ہوگی۔

Post a Comment

0 Comments