اسلام آباد : (جاگو پاکستان) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید1402 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 19مریض انتقال کرگئے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کرونا کی صورتحال پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10ہزار سے زائد نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں سے اک ہزار 402 کیسز پازیٹو آئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں کرونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 2ہزار 885 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 1لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد کے کرونا کیسز پازیٹو آئے ہیں۔کرونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید749مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ اس وقت17 ہزار 585 مریض زیرعلاج ہیں۔
گھروں میں 16 ہزار سے زائد افراد، 13آئسولیشن سینٹرز میں اور774 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 684 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ایک ہزار 402 نئے کیسز میں ایک 148 کا تعلق کراچی سے ہے۔کراچی کے ضلع شرقی 422، ضلع جنوبی 362، ضلع وسطی156، ضلع غربی سے 94، ضلع کورنگی61 اور ضلع ملیر53 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
صوبے کے دیگر اضلاع سے حیدرآباد 63، دادو اور ٹنڈوالہیار21-21 ،سجاول18، شہید بینظیر آباد16 ،جامشورو13، سانگھڑ11، بدین 10اور میرپور خاص 8کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
0 Comments