کاکہنا ہے کہ اپوزیشن سیاست کو ریاست پر فوقیت دے رہی ہے ، سیاست سے لڑائی آپ کا حق ہے ، ریاست سے لڑائی آپ کا حق نہیں ہے ۔
جاگو پاکستان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور میں ہفتہ وار پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سیاست جس دور میں داخل ہورہی ہے اس کے نتائج کچھ بھی ہوسکتے ہیں ۔
جاگو پاکستان نیوز کے مطابق ایازصادق کے بیان پر دشمن ملک میں شادیانے بجائےجارہے ہیں،اس سے پہلےکبھی ایاز صادق کو بولتے نہیں دیکھا ، نوازشریف کے آشیرباد کے بغیر ایاز صادق ایسا غیر ذمہ دارانہ بیان نہیں دے سکتے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست کو ریاست پر اہمیت دی جارہی ہے، سیاست سے لڑائی کرنی ہے تو عمران خان میدان میں ہیں ، ریاست سے لڑائی کرنی ہے تو اس کے نتائج خطرناک ہوں گے ۔

0 Comments