اسلام آباد : (جاگو پاکستان) عمرہ ادائیگی کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سینیٹائزنگ کے لیے اسمارٹ روبوٹ کو تعینات کردیا گیا۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ امور کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ اور امام کعبہ عبد الرحمان السدیس نے اسمارٹ روبوٹ کا افتتاح کیا۔
حرمین کی انتظامیہ کے مطابق اسمارٹ روبوٹ کے ذریعے سینیٹائزنگ کا کام مؤثر انداز سے کیا جاسکے گا، بند مقامات پر یہ روبوٹ وبا کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگا۔
اس موقع عبدالرحمان السدیس کا کہنا تھا کہ ’روبوٹ کے استعمال سے وبا اور بیماریوں کا سدباب ہوسکے گا اور بیماریوں کو پھیلنے سے روکنے میں مدد ملے گی‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’ عمرہ زائرین کو کرونا سے محفوظ رکھنا اور وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنا مقدس مساجد کی انتظامیہ کا نصب العین ہے‘۔

0 Comments