Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا

اسلام آباد : (جاگو پاکستان)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ عہدہ چھوڑنے کے حوالے سے مختلف باتیں کی جا رہی ہیں لیکن ان میں کوئی صداقت نہیں ہے، اگر افواہوں میں سچ ہوتا تو پھر دونوں عہدے جاتے۔


جاگو پاکستان نیوز کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ عہدہ چھوڑنے کی وجہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی یا وزیراعظم عمران خان سے ملاقات نہیں ہے بلکہ یہ میرا ذاتی فیصلہ ہے۔ آئندہ دس سال میں دس کمٹمنٹس ہیں اس لیے یہ عہدہ چھوڑ رہا ہوں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مجھے یہ آپشن دیا تھا کہ چاہیں تو ایک عہدہ چھوڑ دیں۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ چیف سلیکٹر کی ذمہ داری تیس نومبر تک نبھاؤں گا، آئندہ کوچنگ پر فوکس رکھوں گا۔ جھ پر اس حوالے سے کوئی دباؤ نہیں تھا۔ کرکٹ بورڈ کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ مجھے اب ٹیم کو بہتر سے بہتر بنانا ہے۔ مصباح الحق نے ستمبر دوہزار انیس میں چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالا تھا۔


Post a Comment

0 Comments