اسلام آباد : (جاگو پاکستان) کراچی ميں مولانا عادل خان کے قتل کے خلاف علماء کی جانب سے آج ہڑتال کی جاری ہے۔
تاجروں نے علما کميٹی کی کی حمايت کرتے ہوئے 3 بجے تک کاروبار بند رکھنے کا فيصلہ کیا لیکن ہول سیل میڈیسن مارکیٹ
معمول کے مطابق کھلی رہے گی۔
جاگو پاکستان نیوز کے مطابق ٹرانسپوٹرز کی جانب سے ہڑتال سے متعلق کوئی فيصلہ نہيں کيا جا سکا جبکہ اسکول مالکان نے والدین سے بچوں کو اسکول بھیجنے کی ہدایت کی تھی۔
مولانا عادل خان کے قتل کے کیس میں پیشرفت سے آگاہ کرنے کے لیے ایڈشنل آئی جی کراچی کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی نے علماء کمیٹی سے محمود آباد مدرسے میں ملاقات کی تھی۔
جاگو پاکستان نیوز کے مطابق انکوائری کمیٹی نے کیس میں اب تک کی تحقیقات کا بتایا اور آئندہ کی تحقیقات سے متعلق آگاہ رکھنے کے ليے انکوائری کمیٹی کے طلب کرنے پر 2 علماء کے نام فراہم کیے گئے۔
علماء کے مطابق ملاقات سے قبل ایڈیشنل آئی جی کو ہڑتال کے موضوع پر گفتگو سے انکار کر دیا تھا۔ ہڑتال ہر صورت ہوگی اور احتجاج بھی کیا جائے گا۔
مفتی منيب الرحمٰن نے بھی ہڑتال کی حمايت کر رکھی ہے۔
ہفتہ 10 اکتوبر کو شاہ فیصل کالونی کے علاقے شمع شاپنگ سینٹر کے قریب دارالعلوم کرچی کے استاد مولانا عادل خان کو نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ قاتلوں کی عدم گرفتاری پر علماء ایکشن کمیٹی نے جمعہ کو پرامن ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

0 Comments