اسلام آباد : (جاگو پاکستان) وفاقی وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فراز نے ایک بار پھر سے مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کو نشانے پر رکھ لیا ہے۔ کہتے ہیں کہ ایاز صادق کی کہی بات معافی سے آگے نکل چکی ہے اور اب قانون اپنا راستہ لے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ ریاست کو کمزور کرنا ناقابل معافی جرم ہے جس کی سزا ایاز صادق اور ان کے حواریوں کو ضرور ملنی چاہیے۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق قومی اسمبلی میں اپنی متنازعہ تقریر کی وجہ سے اس وقت تنقید کا شکار ہیں۔ تاہم ایاز صادق نے گزشتہ روز اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ جو میں نے اسمبلی میں بیان دیا اس میں بھارتی میڈیا کا جو رد عمل آیا وہ میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا اور اس کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی۔

0 Comments