Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

پاکستان کے عثمان وزیر باکسنگ میں ایشین چیمپئن بن گئے


اسلام آباد : (جاگو پاکستان)  پاکستان  کے  عثمان وزیر باکسنگ میں ایشین چیمپئن بن گئے ذرائع کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل باکسنگ میلہ سج گیا ، پہلے روز  پاکستانی باکسرز  چھائے رہے ۔ٹائٹل فائٹ  میں پاکستانی باکسر عثمان وزیر ایشین  باکسنگ کونسل کے نئے چیمپئن بن گئے ہیں ،انہوں نے اپنے حریف انڈونیشین باکسربویا بلڈورزر کو کو ناک آؤٹ کردیا۔عثمان وزیر نے کہا کہ اس عظیم کامیابی پر اللہ پاک کا شکر ادا کرتا ہوں ۔

— Amir Khan (@amirkingkhan) October 4, 2020 فیدر ویٹ کیٹیگری میں  پاکستان کے نادر بلوچ نے افغانستان کے حامد خان کو آؤٹ کلاس کیا ۔اس موقع پر پاکستانی    نژاد   برطانوی باکسر عامر خان نے کہا  بہت جلد پاکستان میں بڑے مقابلے کرائیں گے۔پاکستانی   باکسر وسیم  خان  اور  پاکستان   میں موجود  برطانوی    ہائی   کمیشن  نے   ایونٹ کو خوش آئند    قرار   دیا ہے۔

خیال رہے کہ باکسنگ مقابلوں میں پاکستان، انڈونیشیا،پولینڈ  اور افغانستان کے باکسر مد مقابل ہوں گے۔

پاکستان  کے  عثمان وزیر باکسنگ میں ایشین چیمپئن بن گئے

Post a Comment

0 Comments