اسلام آباد : (جاگو پاکستان) قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں فکسنگ کے بادل چھانے سے پہلے ہی چھٹ گئے۔ کھلاڑی نے بکی کے رابطہ بارے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو مطلع کر دیا، معاملہ ایف آئی اے تک پہنچ گیا۔
جاگو پاکستان نیوز کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ پر بکیوں کا حملہ ناکام ہوگیا۔ پی سی بی نے راولپنڈی میں جاری قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں مبینہ بکی کی جانب سے ایک کھلاڑی سے رابطہ کی تصدیق کر دی، تاہم کھلاڑی نے فوری طورپر اس بارے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو مطلع کر دیا۔
ڈائریکٹر پی سی بی اینٹی کرپشن لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ آصف محمود نے کھلاڑی کے عمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کو اینٹی کرپشن کے حوالے سے دئیے جانے والے لیکچرزکی وجہ سے بکی کی کوشش کامیاب نہیں ہوسکی۔
پی سی بی نے ابتدائی تحقیقات کے دوران کچھ حساس معلومات حاصل کی ہیں جنہیں مزید چھان بین کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا ہے، پی سی بی قوانین کے مطابق کھلاڑی کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

0 Comments