Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

پاکستان سٹیزن پورٹل پر زینب الرٹ ایپ کا اجرا

اسلام آباد : (جاگو پاکستان) پنجاب کے ضلع قصور میں جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی سے منسوب اور  بچوں کے تحفظ سے متعلق زینب الرٹ ایپ کا اجرا کردیا ہے۔


وفاقی وزرا، زینب کے والد اور دیگر شہریوں کی موجودگی میں پاکستان سٹیزن پورٹل پر زینب الرٹ  ایپ کا اجرا کردیا گیا۔


افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیری  نے کہا کہ خواہش تھی کہ پچھلی حکومت میں زینب الرٹ لانچ کردیا جائے لیکن ایسا نہ ہوسکا۔


انہوں نے کہا کہ زینب الرٹ پر شکایات سے پولیس فوری کارروائی کرنے پر مجبور ہو گی۔ زینب الرٹ ایپ کے استعمال سے فیک الرٹ نہیں ہو پائے گی۔


وفاقی وزیر شیریں مزاری  نے کہا کہ پرائم منسٹر پورٹل میں میرا بچہ کے نام سے الرٹ ایپ موجود تھا، اب زینب الرٹ ایپ کو پورے پاکستان میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسرز  کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے۔


شیریں مزاری نے کہا کہ سٹیزن پورٹل ایپ 3 ملین پاکستانیوں کے استعمال میں ہے۔ بچوں کے ساتھ تشدد پر حکومت کے پاس کوئی بہانہ نہیں رہے گا۔


تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ زیادتی ایک گھناؤنا جرم ہے۔ دنیا میں زیادتیوں کے واقعات بار بار ہو رہے ہیں۔ بچوں کی حفاظت سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں ہو سکتی ہے۔


متاثرہ بچی زینب کے والد امین انصاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زینب الرٹ ایپ، زینب الرٹ بل کی جانب پہلا قدم ہے۔ مجرم میں سزا کا خوف ختم ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے جرائم کی شرح بڑھ گئی ہے۔


انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم کے اندر رہ کر زیادتی کے کیسیز پر باقاعدہ قانون سازی کی جانی چاہئے۔ روزانہ بیشتر لوگ زیادتی کی شکایات لے کر آتے ہیں۔ چارسدہ کی زینب کے ساتھ زیادتی کا واقعہ بھی بہت افسوسناک تھا۔


امین انصاری نے کہا کہ کچھ مضر ادویات کے استعمال کے بعد لوگوں میں حیوانیت آتی ہے اور وہ زیادتی کا نشانہ بناتے ہیں۔ ملک میں ڈارک ویب اور پورنوگرافی کی وجہ سے زیادتی کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ زیادتی کے جرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے ان تمام چیزوں کا سد باب کرنے کی ضروت ہے۔


Post a Comment

0 Comments